الیکشن سے متعلق یک طرفہ صورتحال ملک کیلئے انتہائی خطرنا ک ثابت ہوگی، سلیم صافی نے بھی خبردار کردیا

اسلام آباد(پی این آئی) معروف تجزیہ کار اور اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق یک طرفہ صورتحال ملک کیلئے انتہائی خطرنا ک ثابت ہوگی، پاکستان میں الیکشن کمیشن کو بھارت کی طرز پر مضبوط نظام بنانے کی ضرورت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ بھارت میں تمام ادارے انتہائی مضبوط ہیں۔

ہمارے ملک میں ہر سیاسی جماعت موقع ملتے ہی اپناالو سیدھا کرتی ہے اور عوام کا اور ملک کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا لہٰذا اپنے ملک کی بہتری اور ترقی کے پیش نظر ہمیں بھی اپنے اداروں کو مکمل اختیار دینا ہوگا ۔سلیم صافی نے کہا کہ اداروں کی بھی ذمہ داری ہوگی کہ وہ بھی اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر صرف اپنا کام کریں ، چاہے تو پھر وہ عدالتیں ہی کیوں نہ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close