متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کی ویزا درخواستیں مسترد کرنا شروع کر دیں، وجہ سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی) متحدہ عرب امارات نے پراسرار وجوہات کی بناء پر پاکستانیوں کی ویزا درخواستیں مسترد کرنی شروع کر دیں۔حالیہ دنوں میں متعدد پاکستانیوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر اپنے یا اپنے کسی فیملی ممبر کی ویزا درخواست مسترد ہونے کی خبر سنائی گئی ہے۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اماراتی سفارتخانے کی طرف سے انہیں ویزا درخواست مسترد ہونے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ابتدائی طور پر رضوان نامی ایک ٹوئٹر صارف نے بتایا کہ ”میری بیوی، جو 2013ء کے بعد سے 26بار دبئی جا چکی ہے اور میں بھی 20سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے، گاہے امارات میں مقیم رہتا ہوں، اس کے باوجود گزشتہ ہفتے میری اہلیہ کا ویزا مسترد کر دیا گیا ہے۔ وہ رواں سال کے دوران بھی چار بار دبئی جا چکی ہے۔رضوان کی اس ٹویٹ پر فاطمہ نامی صارف نے کہا کہ ”حالیہ عرصے میں بہت احمقانہ وجوہات کی بناء پر بڑی تعداد میں پاکستانیوں کے ویزے مسترد کیے جا چکے ہیں اور اس میں پاکستانیوں کی ٹریولنگ ہسٹری کو بھی خاطر میں نہیں لایا جا رہا۔“ عبداللہ جان نامی صارف نے بتایا کہ ”میرے بہنوئی کا دبئی کا ویزا بھی انہی دنوں مسترد کیا گیا ہے، تاہم ان کے ساتھ ہی میری بہن نے بھی ویزا درخواست دی گئی، ان کو ویزا دے دیا گیا تھا۔ میرا بہنوئی ایک معروف یوٹیوبر ہے۔ اس کی یہ شہرت بھی اس کے کام نہیں آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close