جہانگیر ترین آئندہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں؟ عون چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان عون چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی نااہلی ختم ہوگی اور وہ الیکشن بھی لڑیں گے، آئندہ ہفتے میں بڑے اہم لوگ آئی پی پی میں شامل ہوں گے۔

فواد چودھری ہمارے ساتھ ہیں یہ وقت آنے پر پتاچلے گا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وہ لوگ ہماری جماعت میں شامل ہوئے جو 30سال پرانے پی ٹی آئی میں تھے، فواد چودھری میرے سینئر ہیں، ان کے لئے احترام ہے، وہ ہمارے ساتھ زیادہ اچھا محسوس کریں گے، وہ تب بھی جہانگیرترین اور علیم خان کو ملتے رہے جب وہ وفاقی وزیر تھے، جبکہ باقی لوگوں کو ملنے کیلئے بادشاہ سلامت سے اجازت لینا پڑتی تھی، وقت آنے پر پتاچلے گا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں یا نہیں۔ہم ابھی صرف جماعت کا اعلان کیا ہے، ابھی ہم بھرپور انداز میں تنظیم سازی کریں گے، کسی بھی جماعت کیلئے جلسے نہیں تنظیم سازی اہم ہوتی ہے۔ہماری جماعت کا مقصد پاکستان سے نفرتوں کو ختم کرنا ہے۔ الیکشن کا ماحول بنے گا تو ہماری جماعت میں مزید لوگ شامل ہوں گے۔ آئندہ ایک ہفتے میں بڑے اہم لوگ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے۔

جہانگیرترین کی نااہلی ختم ہوگی اور وہ الیکشن میں حصہ بھی لیں گے، ہماری جماعت جہانگیرترین کی قیادت میں کام کرے گی۔عون چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کی لندن میں نوازشریف سے کوئی ملاقات طے نہیں ، چوہدری سرور کی لندن میں پارٹی بننے کی بات غلط ہے۔ عون چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈلائن کراس کی گئی، قائداعظم کے گھر کو آگ لگائی گئی۔ 9 مئی واقعات کا کون ماسٹرمائنڈ ہے یہ سب کو پتا ہے۔ 9 مئی جیسے واقعات کا دفاع کرنا پی ٹی آئی کے لوگوں کیلئے مشکل ہوگا۔حکومتی عہدے جہانگیر ترین کی مشاورت سے لئے تھے، جہانگیرترین کہیں گے تو ایک منٹ میں حکومتی عہدہ چھوڑ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close