وہ 35ممالک جہاں پاکستانیوں کو آسانی سے شہریت مل سکتی ہے

اسلام آباد(پی این آئی) اس وقت دنیا میں بے شمار ممالک ایسے ہیں جو سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکیوں کو مستقل رہائش یا شہریت دیتے ہیں۔ 35ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی بھی سرمایہ کاری کرکے سکونت یا شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔

جو ممالک پاکستان کو سرمایہ کاری کرنے پر شہریت دیتے ہیں ان میں آسٹریا، مالٹا، مونٹے نیگرو، شمالی مقدونیا، ترکی، انٹیگوا اینڈ باربوڈا، ڈومینیکا، گریناڈا، سینٹ کٹس اینڈ نیویس، سینٹ لوسیا اور اردن شامل ہیں۔آسٹریا کی شہریت کے لیے اس کی معیشت میں آپ کو خاطرخواہ حصہ ڈالنا ہو گا۔ باقی ممالک میں بالترتیب 7لاکھ 38ہزار یورو، ساڑھے 4لاکھ یورو، 2لاکھ یورو، 4لاکھ امریکی ڈالر، 1لاکھ امریکی ڈالر، ایک لاکھ امریکی ڈالر، ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر، سوا لاکھ امریکی ڈالر، ایک لاکھ امریکی ڈالر اور ساڑھے 7لاکھ امریکی ڈالر سرمایہ کاری کرنی ہو گی، جس کے بعد تین ماہ سے تین سال کی مدت میں آپ کو ان ممالک کی شہریت مل جائے گی۔جو ممالک سرمایہ کاری کے عوض پاکستانی شہریوں کو سکونت (Residence)دیتے ہیں ان میں آسٹریلیا، قبرص، یونان، آئرلینڈ، اٹلی، جرسی، لاٹویا، لکسمبرگ، مالٹا، مناکو، مونٹے نیگرو، پرتگال، سپین، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، کینیڈا، پانامہ، امریکہ، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، تھائی لینڈ، ماریشس، نیمیبیا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں آپ کو 20لاکھ درہم، نیمیبیا میں 3لاکھ 65ہزار امریکی ڈالر، ماریشس میں 3لاکھ75ہزار ڈالر، سنگاپور میں 1کروڑ سنگاپور ڈالر، آسٹریلیا میں 25لاکھڈالر، امریکہ میں 8لاکھ ڈالر، سپین میں 5لاکھ یورو، اٹلی میں اڑھائی لاکھ یورو، آئرلینڈ میں 5لاکھ یورو،یونان میں اڑھائی لاکھ یورو اور آسٹریا میں 40ہزار یورو سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد آپ کو ان ممالک کی سکونت مل جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close