لندن میں نواز شریف اور جہانگیرترین کی ملاقات، صحافی کے سوال پر نواز شریف کا کیا ردِعمل تھا؟

لندن (پی این آئی )سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور ہاتھ ہلا کر چلے گئے ۔ جہانگیر ترین کا لندن میں ایک ہفتہ قیام متوقع ہے اور ان کی لندن میں (ن) لیگی قیادت سے ملاقات کا امکان ہے۔

 

 

 

 

 

وہ لندن کے نواحی علاقے میں اپنے فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔جب نوازشریف سے صحافیوں نے ان سے ملاقات کا سوال پوچھا تو نواز شریف نے اپنی گاڑی کا شیشہ کھول کر سوال سنا مگر ہاتھ ہلا کر چلے گئے۔سابق ویراعظم نے قتل کی سازش سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پاس ثبوت نہ ہونے کے سوال پر کہا کہ یہ بات عمران خان سے پوچھیں، میں اس پر کیا کہہ سکتا ہوں۔استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ پہلا دورہ لندن ہے، جہانگیر ترین اتوار کی شب لندن پہنچے جہاں انہوں نے اپنا میڈیکل چیک اپ کرایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close