کپتان کی سرگودھا میں یکے بعد دیگرے 6 وکٹیں گرنے سے مقامی سیاست میں ہلچل مچ گئی

سرگودھا(پی این آئی)تحریک انصاف کے کپتان کی سرگودھا میں یکے بعد دیگرے سابق اراکین اسمبلی سمیت چھ وکٹیں گرنے سے مقامی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ان شخصیات نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہتے ہوئے نہ صرف 9 مئی کے واقعات کی پرزور مزاحمت کی بلکہ انہوں نے افواج پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی طرح اپنے شہیداء اور افواج وطن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔زرائع سے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ،

ان کے صاحبزادے سابق ایم پی اے چوہدری منیب سلطان چیمہ،سابق ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا۔اس سے قبل سرگودھا شہر سے سابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز،سابق امیدوار پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اقبال اور امیدوار پنجاب اسمبلی و اسیر جیل بھرو تحریک مہر محسن رضا نے تحریک انصاف کو خیر آباد کردیا اس طرح سرگودھا سے پی ٹی آئی کے کپتان کی چھ وکٹیں گر گئیں۔

جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کی پرزور مزاحمت کرتے ہوئے افواج پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی طرح شہیداء وطن اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس طرح پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان کی سرگودھا میں یکے بعد دیگرے سابق اراکین اسمبلی سمیت چھ وکٹیں گرنے سے مقامی سیاست میں ہل چل مچ گئی ہے اور ان کے ڈیروں پر رونقیں لوٹ آئیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close