پی ٹی آئی چھوڑ کربھی جان نہیں چھوٹی ، فواد چوہدری کو سنگین کیس میں طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ فواد چوہدری کو اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں 17 جون کو طلب کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا؟ جس پر فاضل جج کو بتایا گیا کہ فواد چوہدری کا موبائل فون بند ہے

عدالت نے فواد چوہدری کو 17 جون تک طلب کرتے ہوئے نوٹس ان کے اسلام آباد کے گھر بھجوانے کا حکم دیا اور سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close