سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں عمران خان سمیت 5شخصیات کو تحقیقات میں شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5افرادکو تحقیقات میں شامل کرنے کی استدعا مستردکر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق ارشد شریف کے قتل پر سوموٹو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیاگیا، سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5افرادکو تحقیقات میں شامل کرنے کی استدعا مستردکر دی،حکمنامے میں کہا گیاہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان نے دو رپورٹس کا حوالہ دیا ،

خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عبوری تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی، دوسری رپورٹ میں وزارت خارجہ کے ابتک اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close