لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران باضابطہ طور پر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئی ہیں ، پارٹی میں شمولیت کا اعلان انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثانیہ کامران نے بتایا کہ ان کی ڈیڑھ عشرہ کی سیاسی کاوش ہے ، تحریک انصاف کا حصہ بنی تھی اور زندگی کے 15 سال پارٹی کے نام کیے،
اپ اینڈ ڈاؤنز آئے لیکن کبھی مفاد کیلئے سیاست نہیں کی ۔ان کاکہناتھاکہ شخصیات ریڈ لائنز نہیں ہوا کرتیں، ریاست ریڈ لائن ہوتی ہے، میں سمجھتی ہوں کہ پیپلزپارٹی نے کبھی آئین اور جمہوریت کا ساتھ نہیں چھوڑا، ہمیشہ اس بات کو ترجیح دی کہ پارلیمنٹ کا تقدس پامال نہ ہو، آئین کے مطابق اپنی سیاسی جنگ لڑتی رہی ، 9 مئی کے بعد کے حالات سب کے سامنے ہیں، روایتی پریس کانفرنسیں ہورہی ہیں کہ فیملی کو ٹائم دینا ہے ، سیاست سے دستبردار ہورہے ہیں، اس وقت اگر کوئی پریشر ہینڈل نہیں کرسکتا تو اسے ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دیناچا ہیے ، اگر کسی سے غلطی ہوگئی ہے تو آگے بڑھیں، ملک و قوم اور پاک فوج سے معافی مانگیں، یہ ایک طرح کی تیاری ہوتی ہے کہ دوبارہ ایسی غلطی نہیں ہوگی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں