کراچی (پی این آئی) بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان کی کراچی کی جانب آنے کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے ساحل کے قریب رہائش پذیر افراد کو اپنے گھر خالی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔ اس حوالے سے ڈی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث ساحل پر ممکنہ حفاظت کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت کی خاطر یہ فیصلہ کیا۔۔۔۔۔
شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ساحل کے نزدیک سی ویو اپارٹمنٹ اور درخشاں ولاز سے نقل مکانی کی جائے جبکہ چھوٹا بخاری، چھوٹا شہباز، نشاط اور اطراف کے علاقوں کے رہائشی بھی گھروں کو خالی کر دیں۔۔۔۔۔سمندری طوفان سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے شہریوں کی نقل مکانی اور متبادل بندوبست کے حوالے سے صوبائی حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں ۔۔۔۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متاثرین کو گھر جیسی تمام سہولتیں فراہم نہیں کی جا سکتیں۔۔۔۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کمشنر نے متاثرین کو ممکنہ حد تک سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔ شرجیل میمن نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کو اسکولوں اور سرکاری عمارات میں ٹھہرایا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں