لاہور (پی این آئی) پاکستان سے چین جانے والوں کیلئے خوشخبری، چائناسدرن ائیرلائن نے پاکستان سے چین کیلئےدوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چائنا سدرن ائیرلائن کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کےقونصل جنرل ژاؤ شیرین کی شرکت کی۔ تقریب میں سی اواو، ایئرپورٹ منیجر، سی ایس او اور ایئرلائن /جی ایچ اے کے نمائندے بھی شریک تھے۔
چینی قونصل جنرل نےفلائٹ آپریشن بحالی پرایئرپورٹ انتظامیہ و دیگر ایجنسیوں کاشکریہ اداکیا۔ چینی قونصل جنرل نے ایئرلائن اور مسافروں کیلئے لاہور ارومچی روٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ چائناسدرن ایئرلائنز نے 2020 میں کورونا کے باعث اپنا آپریشن معطل کر دیا تھا۔سمندری طوفان “بپر جوئے” خطرے کے پیش نظر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے۔طوفان کے اثرات، ہوائی اڈوں اور ہوائی گزرگاہوں پر کل صبح 3 بجے شروع ہوں گے، طوفان کے کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے خطرے کے پیش نظر پی آئی اے نے حفاظتی ٹیمیں ترتیب دے دیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث پروازوں کا رُخ متبادل ایئر پورٹس کی جانب موڑ دیا جائے گا، موسم خرابی کی صورت میں کراچی اور سکھر کی پروازوں کے لیے لاہور یا ملتان “کو ائیر پورٹس” ہوں گے۔پی آئی اے کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث آج کراچی سکھر کراچی پرواز منسوخ کر دی گئی، کل بھی موسم کی مناسبت سے فیصلہ ہو گا، ایمرجنسی ریسپانس سنٹر اور ریمپ سیفٹی ٹاسک فورس کو بھی فعال کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق رن وے اور ایپرن کے اطراف کنٹینرز، ٹرالیز، ڈالیز، انجینئرنگ آلات اور ریمپ والی گاڑیاں محفوظ جگہ منتقل کر دی گئیں، زمین پر کھڑے جہازوں کو پارکنگ چاکس سے ہواؤں اور آندھی سے محفوظ رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں