پیپلزپارٹی کا جادو چل گیا، بڑی سیاسی وکٹیں اُڑا لیں

کراچی (پی این آئی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر اور بہاول نگر میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی بہاول نگر کے سٹی صدر حماد اشرف، مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکرٹری شیخ فضل الٰہی، مسلم لیگ (ن) بہاول نگر کے نائب صدر سید شاہزیب قمر، انجمن تاجران بہاول نگر کے صدر ساجد محمود شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی لاہور تنظیم کے عہدیداران نے بھی ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کرنے والوں میں چودھری اسلم گل، رانا جمیل منج، آصف ناگرہ، چودھری عاطف رفیق، زاہد ذوالفقار، عمر شریف بخاری، عامر نصیر بٹ، چودھری ریاض، حسن گیلانی، اشرف خان، عزیز ملک، صداقت شیروانی اور دیگر شامل ہیں۔ادھر مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم طاہر گجر نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ این اے 109 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر چودھری سلیم طاہر گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے کی سیٹ جیت کر پیپلز پارٹی کو تحفہ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close