ڈرٹی ہیری کس کو کہتے ہیں؟ عمران خان نے جے آئی ٹی کو کیا کہا؟

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف نے ڈرٹی ہیری اور اعلی فوج افسران پر الزامات سے متعلق اپنی ویڈیو کا اعتراف کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) کے سامنے پیش ہوئے تو ان سے پوچھا گیا کہ جن اعلیٰ فوجی افسران پر ویڈیو کلپس میں الزامات لگائے ان کا کوئی ثبوت دے سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے جسے پیش کر سکوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا گیا کہ ڈرٹی ہیری کس کو کہتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ جنرل فیصل کو ڈرٹی ہیری کہتا ہوں۔ پوچھا گیا کہ جنرل فیصل نے آپ کو کبھی ذاتی طور پر دھمکی دی جس پر انہوں نے کہا کہ جنرل فیصل سے کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نہ ہی براہ راست دھمکی دی۔جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف سے سوال کیا کہ جب ملاقات نہیں ہوئی تو دھمکی کیسے دی، جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکی کا کسی نے بتایا تھا، میرے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے الزامات سے متعلق ویڈیو کو تسلیم کیا، جے آئی ٹی نے ان کا دستاویزی طور پر ریکارڈ کیا اور ان سے دستخط بھی لئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close