استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس، آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پی این آئی) جہانگیر ترین کی زیر صدارت استحکام پاکستان پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ممبر سازی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے آئندہ انتخابات میں بھرپورشرکت کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

 

 

 

جہانگیر ترین نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پارٹی صدرعبدالعلیم خان ، سیکریٹری جنرل عامرکیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سعیداکبرنوانی اورشعیب صدیقی, سید سعیدالحسن شاہ، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close