سمندری طوفان کا خطرہ ٹلنے تک بڑا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) کمشنر کراچی نے ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر تمام جاری سرگرمیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کمشنر کراچی نے ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

 

 

 

تمام امتحانات، سیمینارز، سمر کیمپس اور ایونٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں، کل 14جون سے طوفان ٹلنے تک تمام سرگرمیاں منسوخ رہیں گی، انسانی جانوں کو ضیاع سے بچانے کیلئے فیصلہ کیا گیا۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے۔امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ملتوی کئے گئے پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جامعہ کراچی میں بھی کل تدریسی عمل معطل رہے گا، یونیورسٹی کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔مزید برآں پاکستان سائیکلون وارننگ سنٹر کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے 4 کیٹیگری سے 3 میں آگیا ہے۔ کیٹیگری 3 کی شدت کیٹگری 4 کی شدت سے کم ہوتی ہے ، ہواؤں کی رفتار 170 سے 150کلومیٹر فی گھنٹہ رہ گئی ہے۔ دوسری جانب سمندری طوفان بپر جوائے کے حوالے سے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں، سجاول کے علاقے خروچن میں سڑک سمندری لہروں کی نذر ہوگئی۔پاک فوج کے دستے کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں۔

 

 

گھاروچن اور کیٹی بندر میں بھی مقامی آبادی کی پناہ گزین کیمپوں میں منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے اپنے ٹریک کی جانب بڑھ رہا ہے ، بپرجوائے کراچی سے 410 اور ٹھٹہ سے 400 کلومیٹر دور ہے ۔ طوفان کے مقامی پر لہروں کی اونچائی 30 فٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں