مستعفی چئیرمین نادرا طارق ملک کو عہدہ چھوڑتے ہی پہلا بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مستعفی ہونے والے چئیرمین نادرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، ایف آئی اے نے طارق ملک کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کر دی، سابق چئیرمین کیخلاف نیب اور ایف آئی اے دونوں ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) طارق ملک کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے چیئرمین نادرا کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق طارق ملک کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے چیئرمین شپ کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔طارق ملک نے اپنا استعفا وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں پیش کیا، وزیراعظم نے چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے طارق ملک کے ملک کو چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق طارق ملک کے خلاف 5 معاملات میں تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے اور نیب مختلف کیسز میں تحقیقات کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے بھی چیئرمین نادرا سے متعلق بات کی تھی، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی سی بی اور چیئرمین نادرا کے عہدے کیلئے دو سیاسی جماعتوں میں رسہ کشی جاری ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ چیئرمین پی سی بی اور چیئرمین نادرا کے عہدوں کیلئے لڑ رہی ہیں۔دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس میں نے چیئرمین نادرا اور چیئرمین پی سی بی سے متعلق خبروں پر اپنے ردعمل میں بتایا کہ حکومت اور عسکری قیادت کا پیغام ہے کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو کم یا زیادہ سزا ضرور ملے گی،اس فتنے کا ادراک نہ ہوتا تو یہ ملک و قوم کو حادثے سے دوچار کر دیتا، اب یہ فتنہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔

 

 

 

چیئرمین نادرا کے استعفٰی سے متعلق انکا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق چیئرمین نادرا کو ملازمت کا بہتر موقع مل رہا ہے، چیئرمین نادرا پر استعفے کیلئے کوئی دباؤ نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر کسی جماعت کی رائے ہو سکتی ہے مگر اختلاف نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close