وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سے متعلق بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے تھانہ کھنہ میں درج 9مئی ہنگامہ آرائی کیس میں شاہ محمود قریشی کی 4 جولائی تک ضمانت منظور کرلی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ کھنہ میں درج9 مئی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی۔

 

 

 

 

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی 4 جولائی تک ضمانت منظور کرلی ،شاہ محمود قریشی کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی ۔شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ مجھ پر9 مئی کے حوالے سے دو مقدمات درج کئے گئے،میں اسلام آباد میں نہیں کراچی میں تھا، مقدمہ من گھڑت ہے،مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور کریں گے،ان کاکہناتھاکہ موجودہ بجٹ آئی ایم ایف فریم ورک کے برعکس ہے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی محاذ آرائی کی کیفیت میں ہیں،چیئرمین نادرا اور چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی پر کھینچا تانی چل رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں