مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اپنے اتحادی جماعت کے گورنر خیبرپختونخوا کو ہٹانے کامطالبہ کر دیا، وجہ سامنے آگئی

پشاور (پی این آئی) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو ان کی اپنی اتحادی جماعتوں نے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 

 

 

 

عوامی نیشنل پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بھی گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اختیار ولی نے کنونشن سے خطاب میں کہاکہ صوبے میں گورنر راج قائم ہے، مسلم لیگ کے کارکنان صوبے میں 3 دہائیوں سے اپوزیشن میں ہیں، انہوں نےقیادت سے مطالبہ کیا کہ گورنر کو ہٹا کر ن لیگ کارکنان کے ہاتھ کھول دیے جائیں، اتحادی گورنر اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں اور ہمارے کارکن منہ دیکھ رہے ہیں، گورنر لیگی کارکنان پر بھی راج کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سابق رکن پختونخوا اسمبلی نگہت اورکزئی نے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا کہ گورنر غلام علی کو عہدے سے ہٹایا جائے، صوبے میں گورنر راج نہیں مانتے، جیالوں پر گورنر ہاؤس کے دروازے بند کیے گئے ہیں۔صدر اے این پی خیبر پختون خوا ایمل ولی نے وزیر اعظم کی پشاور گورنر ہاوس امد کے موقع پر وزیراعظم سے گورنر کی شکایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close