عمران خان اپنے قتل کی سازش سے متعلق شواہد فراہم کرنے میں ناکام، جے آئی ٹی نے عمران خان کو جھوٹا اور مکار قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے عمران خان نے دورانِ تفتیش تسلیم کیا کہ ان کے پاس اپنے قتل کی سازش کا کوئی ثبوت نہیں،جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا اور مکار قرار دیا۔ مسلم لیگ ن نے فی الحال کسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے قتل سے متعلق غلط الزامات لگائے،جھوٹے الزامات پر یہ ثبوت بھی فراہم نہیں کر سکے،عمران خان نے قتل کے الزامات وزیراعظم اور وزیر داخلہ پر عائد کیے تھے۔دوران تفتیش عمران خان سے الزامات پر پوچھا گیا تو جواب دیا قتل کی سازش کا کسی نے بتایا تھا،جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو کس نے بتایا تھا تو اس پر کہا بھول کس نے مجھے بتایا تھا۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس قتل کی سازش کا کوئی ثبوت نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔عمران خان 10 لاکھ افراد کی ٹائیگر فورس تیار کر رہے تھے،ٹائیگر فورس بنانے کا مقصد 9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی تھی،جو لوگ اس گھناؤنے کام میں ملوث تھے وہ قانون سے نہیں بچ پائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزموں کیخلاف آڈیو ویڈیو ثبوت اور اعترافی بیانات موجود ہیں،حکومت اور عسکری قیادت کی طرف سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ قانون اپنا راستہ لے گا،انہوں نے پراپیگنڈہ کیا کہ جیل میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کی جا رہی ہے۔عمران خان پاکستانی سیاست کا ناسور تھا جو ملک کی رگ و پے میں سرایت کر رہا تھا،اس فتنے نے 9 مئی کو اپنے عمل سے شناخت کرائی۔

 

 

وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ حکومت اور عسکری قیادت کا پیغام ہے کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو کم یا زیادہ سزا ضرور ملے گی،اس فتنے کا ادراک نہ ہوتا تو یہ ملک و قوم کو حادثے سے دوچار کر دیتا،اب یہ فتنہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔ چیئرمین نادرا کے استعفٰی سے متعلق انکا کہنا کہ میری معلومات کے مطابق چیئرمین نادرا کو ملازمت کا بہتر موقع مل رہا ہے،چیئرمین نادرا پر استعفے کیلئے کوئی دباؤ نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر کسی جماعت کی رائے ہو سکتی ہے مگر اختلاف نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close