چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ترجمان نادرا کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا، تاہم استعفےکی منظوری کافیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

 

 

ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں۔چیئرمین نادرا کے قریبی ذرائع کے مطابق طارق ملک نجی شعبے میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا تھا، جس میں طارق ملک نے اپنے استعفیٰ منظور کیے جانے سے متعلق درخواست کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close