کراچی کی ساحلی آبادیوں سے ہنگامی انخلاء شروع، سمندری طوفان قریب پہنچ گیا، کتنے ہزار لوگ نکالنے کا ہدف؟

کراچی (پی این آئی) بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان کی تباہی اور جانی نقصان سے بچنے کے لیے کراچی شہر میں سول انتظامیہ اور فوج حرکت میں آ گئے ہیں۔۔۔۔ ٹھٹہ بدین اور سجاول سمیت ساحلی پٹی سے آبادی کا انخلا تیز کردیا گیا ہے، طوفان کی آمد سے قبل 90 ہزار افراد کا انخلا مکمل کرنے کا ہدف ہے جس کے باعث کیٹی بندر شہر خالی کرایا جارہا ہے جب کہ بدین اور سجاول سے بھی متاثرین کی ریلیف کیمپوں میں منتقلی کی جارہی ہے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کراچی کینٹ، بدین اور حیدرآباد سے پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے ساحلی علاقوں میں بھیجے گئے ہیں جب کہ میرین سکیورٹی، رینجرز اور منتخب نمائندے ساحلی پٹیوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرانے میں مصروف ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں