فیاض الحسن چوہان اور فردوس عاشق اعوان کو پاکستان استحکام پارٹی میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

لاہور(پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے میڈیاپر نمائندگی کیلئے پارٹی کے ترجمان مقرر کر دیے۔

 

 

جہانگیر ترین نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی اور فردوس عاشق اعوان کو میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی کیلئے ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس اور خرم حمیدروکھڑی بھی استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان ہوں گے۔اس سے قبل جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی و پیٹرن ان چیف (میرے) ترجمان ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں