پشاور(پی این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سابق حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیا،ہر پاکستانی معاشی بحران کی زد میں ہے،ان حالات میں قومی بجٹ کو متوازن قرار دیا حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی ہدف ہوگا کہ عام آدمی کو ریلیف ملے.
کوئی شک نہیں سابق حکومت نے معیشت کو زمین بوس کیا،معیشت اس قدر گرچکی ہے کہ اسے اگلی حکومت اٹھائے گی ۔ان کاکہناتھاکہ سی پیک کو بین الااقوامی ایجنڈے کے تحت روکا گیا،70 ارب سے زیادہ چین کی سرمایہ کاری کو ڈبویا گیا، اعتماد کو تباہ کیاگیا، چیئرمین پی ٹی آئی خود کو صادق و امین کہتے ہیں،جس کو چیئرمین پی ٹی آئی چور کہتے ہیں اس کو سب پیسے دینے کو تیار ہیں،کیوں ہماری نئی نسل او رقوم کو گمراہ کیا جارہا ہے۔مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں،جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ الیکشن آئینی مدت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں