متحدہ عرب امارات کی رفاعی تنظیم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم فاؤنڈیشن کی جانب سے عید الاضحیٰ سے قبل پاکستان اور آزاد کشمیر میں ہزاروں مستحق خاندانوں میں عید پیکج کی تقسیم کا آغاز

مظفرآباد (آئی اے اعوان)متحدہ عرب امارات کی رفاعی تنظیم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم فاؤنڈیشن نے عید الاضحیٰ سے قبل پاکستان اور آزاد کشمیر میں غربت ،بےروزگار اور مہنگائی کاشکار 13 ہزار 500 مستحق خاندانوں میں عید پیکج کی تقسیم کا آغاز کردیا ہے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے گورنمنٹ علی اکبر اعوان ہائی سکول میں متحدہ عرب امارات کی رفاعی تنظیم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان اور آزاد کشمیر میں 13 ہزار 500 خاندانوں عید پیکج کی تقسیم کا آغاز کیا گیا۔

چیف ایڈ منسٹریٹر عشروزکواۃ چوہدری رزاق اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالوحد کی موجودگی میں مظفرآباد اور نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 700 سے زائد مستحق افراد جن میں بیوہ،یتیم ،غریب مسکین،معذورافراد شامل تھے عید پیکج تقسیم کیا گیا۔عید پیکج میں 10 کلو چاول 5 کلو چینی 5 کلو ککنگ آئل 5 کلو گرام لوبیا دال اورپتی شامل ہے ۔منتظمین کا یہ کہناہے پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ون بلین پراجیکٹ کے ذریعے عید پیکج تقسیم کیا جارہا آزاد کشمیر کے ضلع مظفرآباد،جہلم ویلی،باغ اور پونچھ راولاکوٹ میں 5 ہزار 200 مستحق خاندانوں میں عید الاضحیٰ سے قبل عید پیکج تقسیم کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں