پاکستان میں پہلی آن لائن ائیر ٹیکسی سروس کب سے میسر ہوگی؟ اعلان کر دیاگیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں آن لائن ایئر ٹیکسی سروس 18 جون سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ملک کے نو ایئر پورٹس سمیت پرائیوٹ ائیرپورٹ پر بھی سروس میسر ہوگی، ایئر ٹیکسی سروس سے دور افتادہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پرآمد ورفت ممکن ہوسکے گی۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ملک کے نو ایئر پورٹس سمیت پرائیوٹ ائیرپورٹ ، رحیم یارخان اور بلوچستان کے لئے بھی سروس میسر ہوگی۔اسکائی ونگزایوی ایشن دنیا کی منفرد سروس کو پاکستان میں متعارف کروا رہی ہے، سی او او اسکائی ونگزایوی ایشن عمران اسلم خان کا کہنا تھا کہ ڈی اے 40 ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کالیز پر معاہدہ ہوگیا، سنگل انجن جہاز میں بیک وقت 4 مسافروں کی گنجائش ہے۔ عمران اسلم خان کا کہنا تھا کہ طیارے کی سروس کیلیے ایپ متعارف کرائی جائے گی، گوادر کا سفر پونے 3 گھنٹے جبکہ نواب شاہ سوا گھنٹے میں پہنچ سکے گا، اسکائی ونگز ایمبولینس سروس، ون ڈے پائلٹ اور تربیت پہلے سے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایریل ٹور کے ذریعے کراچی سے دیہی سندھ تک سروس دی جائے گی، بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں تک سروس حاصل کی جا سکے گی، 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والا جہاز جرمن ساختہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں