روسی تیل آگیا، تیل قیمتوں میں کب سے ریلیف ملے گا؟ وزیر مملکت پیٹرولیم نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ روس سے آنےوالا پہلا جہاز لنگر انداز ہو چکا ہے،جہاز کو آف لوڈ کرنے میں 3 دن لگ جائیں گے۔

 

 

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ روسی تیل آنے سے قیمتوں پر اثر پڑےگا، عوام کو ریلیف ملے گا،ان کاکہناتھا کہ دوسراجہاز بھی ایک ہفتے میں آ جائے گا،دوسرے جہاز میں 60 سے 65 ہزار ٹن تیل ہوگا،وزیر مملکت کا مزید کہناتھا کہ آذربائیجان سے کم قیمت ایل این جی کارگوکا معاہدہ ہوا ہے ۔مصدق ملک کاکہناتھا کہ اگر آپ خود کو ٹرانسپیرنٹ رکھیں جیسا ہم نے رکھا تو دنیا بھی پھر آپ کے ساتھ چلتی ہے،کوئی ان کا فون نہیں اٹھاتا تھا کوئی ان کو فون نہیں کرتا تھا اس وزیراعظم کی کیا بات کریں،گزشتہ وزیراعظم نے تو یہ بھی کہا تھا کہ فرانس کے صدر کا فون آیا میں نے نہیں اٹھایا،ان کاکہناتھا کہ گزشتہ وزیراعظم کی کبھی امریکا سے لڑائی کبھی دوستی، خارجہ پالیسی خراب کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close