طارق بشیر چیمہ ق لیگ سے ناراض ہوگئے؟ چوہدری سرور نے خاموشی توڑ دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری سرور کا کہنا ہے طارق بشیر پارٹی سے ناراض نہیں ہے۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان میں پارٹیوں کے کارکن کو عزت نہیں دی جاتی ،یہاں کارکنوں کا کام صرف دریاں بچھانا اور نعرے لگانا ہے ،ان کو اقتدار میں حصہ نہیں ملتا۔

 

 

 

چوہدری سرور نے کہا سیاست کو ایک ہزار خاندانوں سے نکال کر 24 کروڑ عوام میں لانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں تبدیلی کی خواہش لے کر آیا تھا، آج تک کوئی جماعت الیکٹیبلز کے نرغے سے نہیں نکل سکی۔ چوہدری سرور نے کہا کہ شاہدرہ کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ الیکٹیبلز کے بغیر جیت کر دکھائیں گے ۔قبل ازیں سابق گورنر پنجاب اور ق لیگ کے رہنما چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئی پارٹی لندن کی مرضی سے بنی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو نئی پارٹی بنانے کا حق حاصل ہے، جو لندن گئے ہیں ان کا بھی لندن جانا حق ہے۔ (ق) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاست دان سیاست کو تجارت بنا کر لوٹ رہے ہیں، کوئی ملک قرض لے کر ترقی نہیں کر سکتا، قوم کو الیکشن سے پہلے ترقی کا پورا پروگرام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ملک بننا ہے جس میں لوگ اپنی قابلیت کی بنیاد پر ترقی کرتے ہیں، پاکستان کے نوجوان میری اولین ترجیح ہوگی، جو ٹیلنٹ پاکستان کے بچوں میں ہے دنیا میں کہیں نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ماضی گواہ ہے کہ مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑا رہتا ہوں۔چند روز قبل گفتگو کرتے ہوئےچوہدری سرور کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی بہت کمزور ہوئی ہے، جن لوگوں نے بھی غلطیاں کرائی ہیں انتہائی شدید ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی بڑی جماعت تھی لیکن اب نہیں ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close