پاکستان استحکام پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کا اعلان، صدر اور سیکرٹری جنرل کون ہوگا؟بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں گزشتہ ہفتے تشکیل دی گئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کو صدر مقرر کیا ہے۔

 

 

 

 

پیر کو ایک ٹویٹ میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ عبدالعلیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر ہوں گے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’عامر محمود کیانی استحکام پاکستان کے سیکریٹری جنرل اور عون چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور ترجمان ہوں گے۔‘جہانگیر ترین نے کہا کہ عون چوہدری بطور پیٹرن انچیف اُن کے بھی ترجمان ہوں گے۔ ’پارٹی کے مزید عہدیداروں ک ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔‘پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا اعلان جمعرات کو کیا تھا۔لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ’ہم ایک نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھنے آئیں ہیں۔ ہمارا ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔‘جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ’آپ سب یہ یاد رکھیں کہ میں ایک روایتی سیاستدان نہیں تھا۔ میں سیاست میں دیر سے آیا اور کسی مقصد سے آیا۔ اسی جذبے کے تحت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا۔ مجھے یقین تھا کہ اس جماعت کے پلیٹ فارم سے ہم وہ تمام اصلاحات لانے میں کامیاب ہو جائیں گے جن کی پاکستان کو ضرورت تھی اور ہے۔‘نئی سیاسی جماعت میں تحریک انصاف چھوڑنے والے کئی سینیئر رہنما شامل ہوئے ہیں جن میں علی زیدی، عمران اسماعیل، فواد چوہدری، فیاض چوہان اور فردوس عاشق اعوان سرفہرست ہیں۔

close