تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی ایک اوربڑی وکٹ گر گئی، صوبائی جنرل سیکرٹری نے استعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق سکھر میں پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہے،پارٹی کے سینئر رہنما مبین جتوئی نے تحریک انصاف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،مبین جتوئی نے پارٹی نہیں چھوڑی ،مبین جتوئی نے اپنا تحریری استعفیٰ پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کو بجھوادیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مبین جتوئی نے حلیم عادل شیخ کو صوبائی صدر بنانے پر اختلاف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close