عدالت کا علیمہ خان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ آگیا

لاہور (پی این آئی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔اے ٹی سی لاہور میں علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔علیمہ خان نے تھانہ سرور روڈ میں جناح ہائوس پر حملہ کیس میں رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور اے ٹی سی میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقدمہ میں ملوث کیا، جناح ہاس پر موجودگی سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا۔

علیمہ خان نے مقف اپنایا کہ انہوں نے لوگوں کو جناح ہاس کے اندر جانے سے روکا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی۔علیمہ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے علیمہ خان کی 27جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت نے علیمہ خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close