13سے 16جون تک مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 13 سے 16 جون کے درمیان آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار اور میرپور خاص میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا ، جبکہ میانوالی،سرگودھا،جھنگ ،فیصل آباد،قصور اور لاہور میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آندھی چلنے کا علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ اس کے علاوہ دیر ، چترال ،کو ہستان ، کرم مانسہرہ ،ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ بنوں ،وزیرستان،ڈی آئی خان اور گرد ونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری ،گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبے کے جنوبی اضلاع میں بعد ازدوپہر گردآلود ہوئیں آندھی چلنے کا بھی امکان ہے ، بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بارکھان ، قلعہ سیف اللہ ،قلات، خضدار،لسبیلہ ، مکران ،آوران اور تربت میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، میر پور خاص،ٹھٹھہ، بدین اور مٹھی میں مطلع جزوی ابر آلوداور آندھی چلنے کا امکان ہے ، جبکہ کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close