ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی

سرگودھا (پی این آئی) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرمحمد ارشد گوندل نے کہا کہ اب ہر پاکستانی شہری پنجاب کے کسی بھی ضلع سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آ ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکستانی شہریوں کیلئے لائسنس کے حصول کی انقلابی ایس او پیز متعارف کروائے ہیں، اب کوئی بھی پاکستانی شہری ہمراہ شناختی کارڈ پنجاب کے کسی بھی ضلع سے ڈرائیونگ ٹیسٹ دیکر لائسنس حاصل کر سکتا ہے اور اب ہر شہری کو چاہیے کہ جلد از جلد ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ آپ صرف شناختی کارڈ لیکر دفتر تشریف لائیں آپکے لائسنس کا پراسیس شروع ہو جائے گا۔محمد ارشد گوندل نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے ان احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں ہدایات جاری کر دی ہیں،اب زیادہ سے زیادہ شہری میرٹ پر لائسنس حاصل کر سکیں گے،اس ضمن میں پولیس خدمت مراکز کو 24 گھنٹے فنگشنل کر دیا گیاہے جہاں اسٹاف شہریوں کی خدمت کیلئے موجود رہے گا۔انھوں نے کہا کہ آپ اپنے بھائیوں، دوستوں کو بتائیں کہ فی الفور لرنر پرمٹ جاری کرائیں اورچالیس دن کے بعد پولیس خدمت مرکز تشریف لائیں جہاں آپکے لائسنس حصول کا پراسیس مکمل کر کے ٹیسٹ میں شامل کیا جائے گااور بغیر کسی سفارش یا رشوت میرٹ پر لائسنس جاری کیئے جارہے ہیں،اس ضمن میں اگر کسی شہری کو کوئی دقت پیش آئے تو میرے نوٹس میں لائیں شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں