بھارتی طیارہ راستہ بھٹک کر پاکستان میں داخل ہو گیا، پھر کیا ہوا؟

راولپنڈی (پی این آئی) بھارتی ائر لائن کا ایک طیارہ خراب موسم کیوجہ سے لاہور کے قریب پاکستان میں بھٹک گیا تھا۔ طیارہ واپس بھارتی فضائی حدود میں جانے سے پہلے گوجرانوالہ کی طرف چلا گیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ انڈیگو ایئر لائنز کا طیارہ 454 ناٹ کی زمینی رفتار کے ساتھ امرتسر سے احمد آباد جاتے ہوئے گزشتہ روز شام ساڑھے سات بجے لاہور کے شمال میں داخل ہوا ۔

طیارہ لاہور گجرانوالہ کے علاقوں میں منڈلانے کے بعد رات قریباً آٹھ بجکر ایک منٹ پر واپس بھارتی حدود میں داخل ہوا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے کیونکہ خراب موسمی حالات میں اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جو عالمی قوانین کے تحت جرم کے زمرے میں نہیں آتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close