مہنگائی اتنی ہے کہ غریب آدمی کا 50 ہزار میں بھی گزارہ نہیں ہو رہا، وزیراعظم کا اعتراف

لاہور (پی این آئی ) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں اس بات کا اعتراف کیا کہ مہنگائی اتنی ہے کہ غریب آدمی کا50ہزارمیں بھی گزارہ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2018کےالیکشن میں دھاندلی سےایک فسطائی حکومت آئی، ترقی کےسارےمنصوبےٹھپ ہوکررہ گئے۔ انہوں نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سبزہ زار میں سپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے4سالہ دورمیں ترقی کو ختم کیاگیا، چین کے لگائے گئے تمام منصوبوں کو ختم کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے بیٹے اور بیٹیوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی خاتمہ کیا گیا، 14 اسپورٹس کمپلیکس میں سےآج پہلےکاافتتاح کیا ہے،سپورٹس کمپلیکس میں سبزہ زارکےرہائشیوں کےلیےکوئی فیس نہیں،میں نےبجٹ کےلیےدن رات کام کیا، غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیاہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں،امید ہےآئی ایم ایف سے معاہدہ اسی مہینے میں ہوگا، آئی ایم ایف معاہدےمیں تاخیرہوئی توعوام سےخطاب کروں گا،9مئی کاواقعہ دشمن کی دشمنی سےکم نہیں تھا، بڑےبڑے واقعات ہوئےکبھی کسی نےفوجی تنصیبات پرحملہ نہیں کیا، 9مئی واقعات میں جوملوث ہیں ان کوقانون کےمطابق سزا ملے گی ، آئندہ پاکستان میں رہتی دنیا تک کوئی ایسی عمل نہ کرسکے، جوملوث ہیں ان کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، نوازشریف کی قیادت میں ہم سب ملک میں سیاسی استحکام لائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نےآئی ایم ایف معاہدےکوتوڑدیا،روس یوکرین جنگ سےدنیامیں اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہو گئیں، تیل کی قیمتیں آج بھی آسمانوں سےباتیں کررہی ہیں،ایک شخص کی توجہ اپوزیشن کو جیلوں میں بھجوانےپرتھی،مہنگائی اتنی ہےکہ غریب آدمی کا50ہزارمیں بھی گزارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےتنخواہوں میں ایک سے16 گریڈ تک 35 فیصد اضافہ کیا، 16 سے 22 گریڈ تک ہم نے 30 فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا، کورونا کے وقت دنیامیں گیس کی قیمتیں زمین بوس ہوگئی، اس وقت کےوزیراعظم نےعوام کواس کاکوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close