مئیر کراچی کا انتخاب، پی ٹی آئی میں اختلافات کا انکشاف

کراچی(پی این آئی ) جماعت اسلامی کے نامزد میئر حافظ نعیم کی حمایت پر پی ٹی آئی میں اختلاف کا انکشاف ہوا ہے۔پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ میں شکوؤں سے بھرے مبینہ وائس میسجز سامنے آگئے۔تحریک انصاف کے عہدیداروں نے جماعت اسلامی سے اتحاد پر تحفظات کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ یوسی کے نتائج پرجماعت نے کیس کیا، حافظ نعیم کو بتایا پھر بھی کیسز واپس نہ ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جماعت والے ووٹ بھی مانگ رہے ہیں، سیٹ بھی چھین رہے ہیں۔ ووٹ کیلئے دیکھتے ہیں پارٹی اور چیئرمین کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی سے اتحاد کا فائدہ کیا جب کوئی مدد نہیں ہورہی۔دوسری جانب میئرکراچی کے لیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی تمام پی ٹی آئی نمائندوں سے رابطے میں ہے۔ انتخاب والے دن سب ساتھ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close