جنرل الیکشن کی تیاریاں، نواز شریف نے لندن سے اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے انتخابی منشور کے حوالے سے پارٹی کے رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں قائد ن لیگ نوازشریف نے انتخابی منشور کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی، نوازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کےلیے پارٹی کا بیانیہ نوجوانوں کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے، نوجوانوں کیلئے آسان قرضے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا لائحہ عمل بیانیے میں شامل کیا جائے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والی ایک سیاسی جماعت کی پالیسیوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی ٹکٹوں کے حوالے سے صوبائی صدور سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ن لیگ کی جانب سے بلوچستان اور سندھ میں انتخابی اتحاد کیے جانے کا امکان ہے۔ ملک کو نقصان پہنچانے والی ایک سیاسی جماعت کی پالیسیوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close