اسلام آباد (پی این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ مجھے اکتوبر میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، آئین میں الیکشن 6 ماہ آگے بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےراجہ ریاض کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےپارٹی ٹکٹ دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ آج بھی پورا کرنے کو تیار ہے لیکن میں نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوگا، شاہ محمود قریشی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ وہ آج نہیں تو کل تحریک انصاف چھوڑ دیں گے، جو اڈیالہ سے رہا ہوکر دوبارہ گرفتار نہ ہو اور گھر چلا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اُس نے ضرور کوئی نہ کوئی معاہدہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں