پنجاب پولیس کے افسر نے جعلی کرنسی دے کر گاڑی خرید لی، معطل کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) شہری کو جعلی نوٹ دے کر گاڑی خریدنے والے ایس پی بلال قیوم کو معطل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی بلال قیوم نے عامر نامی شہری سے پچاس لاکھ روپے میں گاڑی خریدی جس کے لیے نقد رقم ادا کی گئی۔

 

 

 

بعد ازاں شہری پر انکشاف ہوا کہ ایس پی بلال قیوم کی جانب سے دیئے گئے کرنسی نوٹ جعلی ہیں، شہری کی جانب سے بلال قیوم سے رابطہ کرنے اسےڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی، جس پر شہری عامر نے ایس پی بلال قیوم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی ، ایس پی بلال قیوم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی ہے تاہم آج وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بلال قیوم کو معطل کردیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close