استحکام پاکستان پارٹی کس کی مرضی سے بنائی گئی؟ چوہدری سرور نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی لندن والوں کی مرضی سے بنائی گئی ہے۔لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک چھوڑ کر لندن چلے گئے یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

 

 

 

 

لندن سے واپسی کے حوالے سے بھی انہیں خود ہی فیصلہ کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں کبھی تبدیلی اور کبھی حقیقی آزادی کے نام پر نوجوانوں کو بے وقوف بنایا گیا ، عمران خان نے ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دے کر سیاسی ماحول کو گندا کردیا ، نوجوانوں سے درخواست ہے کہ ایک پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔انہوں نے کہاکہ نو مئی کو ہونیوالی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی وجہ وہی انتشاری سوچ ہے جو عمران خان نے نوجوانوں کے ذہنوں میں بھری ہے، عمران خان کی نفرت انگیز تقریروں سے متاثر ہو کر لوگوں نےاپنے ہی محافظوں پر دھاوا بول دیا ، نفرت کی آگ میں جلتے لوگوں نے شہداء کی یادگاروں کو بھی نہیں بخشا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close