پنجاب میں کسی سے انتخابی اتحاد نہیں ہوگا، ن لیگی رہنما کا دوٹوک اعلان

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔

 

 

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنا ہے تو قوم کو پورا سچ بتانا ہو گا۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا حقیقت بیان نہ کی گئی تو ملک نہیں چلے گا، تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے اور پاکستان پر رحم کرتے ہوئے نواز شریف کو لایا جائے۔ ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے یا نہیں لیکن جن کے ساتھ زیادتی ہوئی اس کا ازالہ کیا جائے، 9 اور 10 مئی کے واقعات میں جس کا جو کردار ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔ لیگی رہنما نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کے لیے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، ہم کسی سیاسی جماعت اور کسی سیاسی لیڈر پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں، کسی سے سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے ہیں۔( ن) لیگ اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہوتی تو آزاد کشمیر الیکشن میں بھی کی جاتی، پنجاب میں انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں