استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے کس اہم سیاستدان کو پارٹی میں نہ لینے کا اعلان کر دیا؟ وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جماعت میں شامل نہ کرنے کا اعلان کردیاہے۔

 

 

 

استحکام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما عون چوہدری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے پنجاب میں اربوں روپے کی کرپشن کی، میں نے خود جا کر عمران خان کو اس بارے میں آگاہ کیا لیکن اپنے وزیر اعلیٰ کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے انہوں نے نے مجھے ہی ڈی نوٹیفائی کردیا ، عثمان بزدار کے تانے بانے چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر سے ملتے تھے ، سابق وزیر اعلیٰ کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کنٹرول کرتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت وہ رہنما کر رہے ہیں جو نو مئی کو ہونیوالے واقعات کے مخالف تھے، یہ رہنما تحریک انصاف میں رہتے ہوئے بھی نفرت کی سیاست اور انتشار کے خلاف تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close