اینٹی کرپشن کا انوکھا کارنامہ، عمران خان اور ہمشیرہ پر 30فروری کو زمین اپنے نام کروانے کا مقدمہ درج

لاہور (پی این آئی ) محکمہ اینٹی کرپشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی ہمشیرہ کے خلاف ’30 فروری‘ 2022ء کی تاریخ کو زمین اپنے نام کرانے کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

Image

 

 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر کی کاپی کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل انتظار حسین پنجھوتا نے لکھا کہ کبھی اتوار کے روز میجسٹریٹ اور اس کا پورا عملہ دفتر میں ٹی وی دیکھنے جاتا ہے اور اب فروری کی 30 تاریخ بھی اسی حکومت کے دور میں دیکھنے کو ملی ہے، عمران خان اور ان کی بہن پر اینٹی کرپشن الزمات کی سچائی کا اندازہ 30 فروری کو ہونے والے انتقال کی صورت میں ثابت ہے، پاکستان نے ایسی ترقی نہیں دیکھی تھی۔ادھر سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری بہنوں کا تنگ کیا جا رہا ہے، ایک بہن کی بہو کے پاس پہنچ گئے کہ آپ کا نام جیو فینسنگ میں آیا ہے، ایک بہن کے بیٹے کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے باورچی کو پکڑ کر لے گئے، وہ واپس آیا تو 2 ہفتوں سے آئی سی یو میں ہے، ایک بہن کیخلاف اینٹی کرپشن متحرک ہے، میں نے بہنوں کو کہا بیرون ملک چلی جائیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا، میں بھی کیسز کا سامنا کروں گا بیرون ملک نہیں جاوں گا کیوں کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا کوئی کرپشن نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میری تحریک، انصاف کی تحریک تھی اور انصاف آئے گا تو ملک ٹھیک ہو گا۔

 

میرا جو سارا تجربہ تھا میں نے مغرب کو دیکھا وہاں کیوں لوگ جاتے ہیں نوکریوں کیلئے؟ کیوں کہ وہاں خوشحالی ہے، ان کا انصاف کا نظام میرے حقوق کی حفاظت کرتا ہے، وہاں یہ حرکت نہیں ہو سکتی جو پاکستان میں ہوتی ہے، میں اپنی ٹیم کو بتانا چاہتا ہوں کہ غریب طبقے کو کس طرح ظلم کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کیلئے کوئی حفاظت کرنے والا نہیں ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close