نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی، نان کی قیمت کم کرنے سے صاف انکار کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی کی نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت کم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے حکم کے باوجود روٹی کی قیمت کم نہیں ہو سکی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 4 دن پہلے 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی تھی لیکن راولپنڈی کی نان بائی ایسوسی ایشن نے صاف صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ روٹی 20 اور نان 25 روپے کا ہی فروخت کیا جائے گا۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے روٹی، نان سستے کرنے پر مجبور کیا تو شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close