پشاور(پی این آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔
حالات کے مطابق پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جاسکتی ہے، پوری قوم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کیا، جنہوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا، چار سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا،حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں