روسی تیل سے لدا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا، بڑی خبر

کراچی(پی این آئی) پاکستان نے تاریخ رقم کردی اور پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

خال تیل لےکر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔سمندری طوفان سے قبل جہاز کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا اور جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں