صدر مملکت کا حکومتی خرچے پر پورے خاندان کے کتنے افراد کے ہمراہ حج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) معاشی مشکلات سے دوچار پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پورے خاندان کے ہمراہ حکومتی خرچے پر حج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیوز 24کے مطابق صدر مملکت امسال شاہانہ انداز میں بمعہ خاندان حج کریں گے،صدر مملکت نے اپنے پورے خاندان کے ہمراہ حج کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ،ڈاکٹر عارف علوی اپنی اہلیہ،بہو،بیٹیوں پوتے پوتیوں،نواسے نواسیوں کے ساتھ حج پر جائیں گے

صدر مملکت بیٹا 2پوتے پوتی 2نواسیوں کے ہمراہ سرکاری حج پر جائیں گے ،دونوں داماد ان کے رشتہ دار بھی صدر مملکت کے ساتھ حج کریں گے ،صدر مملکت 26 افراد کے ہمراہ حج کریں گے ، 11 سٹاف، سیکیورٹی عملہ اور ملازم بھی صدر مملکت کے ساتھ جائیں گے ،صدر مملکت نے اپنے تمام افراد کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویز متعلقہ محکموں اور وزارت خارجہ کو بھجوا دیں ہیں،صدر مملکت کے پروٹوکول کا بھی خاص انتظام کرنے کی ہدایات سامنے آ ئی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close