کراچی سے راولپنڈی جانیوالی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

کراچی (پی این آئی)کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پرگرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹری سے اترگیا۔ انجن لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کے بالکل نزدیک آکر رک گیا۔ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس حادثے سے محفوظ رہیں،

گرین لائن ایکسپریس ٹرین کاانجن پٹری سے اترنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے، کراچی سے راولپنڈی جانے والی خیبر میل کو پنو عاقل ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سکھر سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی ہے، ٹریک جلد بحال کردیا جائیگا۔ریلوے پولیس نے بتایاکہ گرین لائن کا انجن سفرکے قابل نہیں، متبادل طلب کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close