حج قرعہ اندازی میں 4 سگی بہنوں کا نام آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد طویل انتظار ختم ہوا اور 4 مراکشی بہنوں کو بھی حج ادا کرنے کا موقع مل گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ان تمام بہنوں کی عمر 65 اور 82 سال کے درمیان ہے جو حج کی خواہش پوری ہونے کے حوالے سے زیادہ خوش نہیں تھیں۔رپورٹس کے مطابق ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام میں شامل ہونے پر ان چاروں بہنوں کو اس وقت زبردست خوشی ہوئی جب ان کا نام قرعہ اندازی میں آ گیا۔

مراکشی بہنوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برس حج کے لیے متعدد کوششیں کیں مگر قرعہ اندازی میں نام نہ آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سال بھی حج کے لیے ایپلائی کیا اور سب نے اپنے نام ایک لفافے میں جمع کرائے اور یہ لفافہ قرعہ اندازی میں نکل آیا۔مراکشی بہنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم برسوں کے انتظار کے بعد اب حج ادا کرنے جا رہی ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے، اس سال ہماری خواہش پوری ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close