شجاع آباد، آج مسلم لیگ ن کا یوتھ کنونشن، مریم نواز خطاب کریں گی، سیاسی شخصیات شمولیت کا اعلان کریں گی

ملتان (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن آج شجاع آباد میں پاور شو کرے گی۔۔۔۔ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز بڑے جلسے سے خطاب کریں گی۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جلسہ شجاع آباد کے فٹبال گراؤنڈ میں ہو گا جس کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔۔۔۔ قیادت کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جلسے میں شرکت کے لیے شام 5 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ مریم نواز اپنے خطاب میں ملکی معاملات اور سیاسی صورتِ حال پر اظہار خیال کریں گی۔۔۔۔۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آج شجاع آباد جائیں گی۔۔۔۔۔ جہاں وہ یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔۔۔۔۔سیاسی شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان گی۔۔۔۔۔پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں، سوشل میدیا، خواتین اور دیگر ونگز کے اجلاس بھی ہوں گے۔۔۔۔۔شجاع آباد، ملتان، بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے تمام حصوں میں پارٹی کو اور بھی متحرک کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close