ہماری پہلی ترجیح کیا ہوگی؟ نواز شریف نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف نے کہا ہے کہ میری جماعت کی پہلی ترجیح معاشی بحران حل کرنا ہے،پی ٹی آئی دورمیں معیشت کوتباہ وبرباد کردیا گیا،اللہ نے موقع دیا توترقی کاسفر وہاں سے شروع کریں گے جہان سےدوہزارسترہ میں چھوڑاتھا۔مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف سےنائب صدر لاہورچیمبرحارث عتیق نے وفد کےہمراہ لندن میں ملاقات کی۔لندن میں ہونےوالی ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اورتاجروں کےمسائل پرگفتگوکی گئی۔

نوازشریف کاکہناتھامسلم لیگ کے گزشتہ دورمیں پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن تھا۔ نااہل شخص کی جماعت پی ٹی آئی کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ قائد مسلم لیگ نے کہا عوام کوریلیف دینے کیلئے شہبازشریف اوران کی ٹیم رات دن محنت کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close